Homeخبریںسراوان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کی براہ راست...

سراوان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ سے 8 سالہ بچی شہید

سراوان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق حالوش نیوز رپورٹر اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ روز 23 اکتوبر کو سراوان شہر کے آسپیچ قصبے میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کی براہ راست فائرنگ سے ایک کم سن اسکول کی بچی شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں قابض ایرانی اینٹلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کی براہ براست فائرگ کے نتیجے میں کم سن 8 سالہ بلوچ بچہ مونا نقیب ولد مراد شہید ہوگیا جو کہ آپسیچ سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار نے جو پیوجیوٹ میں سوار تھے، سراوان شہر سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع آسپیچ قصبے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی جو دوسرے بچے کے ساتھ سکول جا رہی تھی شہید ہو گئی۔

 

Exit mobile version