Homeخبریںسراوان میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو...

سراوان میں قابض ایرانی مرصاد فورسز کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ مزدور زخمی

 

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پیر 27 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان/شستون شہر کے سیرکان میں ایک تیل سے بھری گاڑی پر قابض ایرانی مرصاد فورسز براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بلوچ تیلکش مزدور زخمی ہوئے۔ تاہم اطلاع موصول ہونے تک ان شہریوں کی شناخت معلوم نہیں ہے۔ ان تیلکش/ فیولرز میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ اس وقت کوما میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیولرز میں سے ایک کے ہاتھ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوا۔

قابض فورسز نے فائرنگ کے بعد زخمیوں کو دیکھ کر فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور کوئی مدد فراہم نہیں کی۔
مزید اطلاع کے مطابق دونوں زخمی برادر تھے اور وہ پیٹرول، ڈیزل اور ایرانی آٹے کاروبار کر رہے تھے ـ

Exit mobile version