Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 15 اکتوبر 2021 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے گاؤں دزک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان قتل ہوگیا ـ مقتول کی شناخت محمد سعید سپاہیان ولد محمد علی ہے جو کہ دزک گاؤں کا رہائشی تھا ـ

مزید اطلاع کے مطابق محمد سعید کو گزشتہ دنوں نامعلوم مسلح افراد نے ایک آئس کریم کی دکان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ نشانہ بنا کر قتل کرکے فرار ہوگئے ـ
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سینکڑوں معصوم بلوچ شہری قتل ہوچکے ہیں لیکن آج تک کسی بھی قاتل کو سزا نہیں دی گئی ـ دریں اثنا سماجی و سیاسی شخصیات کہنا ہے کہ ان نامعلوم افراد کے پیچھے ایرانی آرمی کا ہاتھ ہے ـ

Exit mobile version