سراوان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر کو سراوان شہر کے وسطی علاقے میں واقع گاؤں دزک کے داخلی راستے پر سفید پیجوٹ گاڑی میں سوار افراد نے “دزک گاؤں” میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے گاؤں دزک کے داخلی راستے پر گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مشکے کے گاؤں سنیڑی کے رہائشی بنام مراد ولد سفر خان اور عزیز ولد درمحمد کو قتل کر دیا ـ
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دونوں شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر دزک میں داخل ہو رہے تھے ـ
تاحال اس واقعے کی محرکات معلوم نہیں ہوسکے.