سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 12 مئی کو سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز کے ایک اہلکار پر فائرنگ جس سے وہ ہلاک ہو گئے ـ
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی اہلکار کی شناخت ارشاد نقیبی ساکن ھوشک سراوان ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ اسے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ تاہم حملہ آوروں شناخت فی الحال نامعلوم ہے۔