چهارشنبه, مارچ 18, 2026
Homeخبریںسرباز ندی میں 6 افراد ڈوب گئے، دو جانبحق، دو تاحال لاپتہ

سرباز ندی میں 6 افراد ڈوب گئے، دو جانبحق، دو تاحال لاپتہ

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن شام پیشن ​​پل کے قریب سرباز ندی میں 6 افراد ڈوب گئے جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
جبکہ دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ـ
رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے ـ
محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی بارشوں کی وجہ سے دریا اور ڈیموں میں تیراکی نہ کرنے کی وارننگ کے باوجود کچھ نوجوان ان علاقوں میں تیراکی کرتے ہیں جس سے ان کے لیے بہت سے خطرات لاحق ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے کے بعد بلوچستان کے دریاؤں میں تیرنے کے لیے جانے والے 12 افراد نامساعد حالات اور تیراکی نہ کر سکنے کے باعث ڈوب کر جانبحق ہوگئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز