چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسرمچار ثناء اللہ عرف جبران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. بی...

سرمچار ثناء اللہ عرف جبران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. بی ایل ایف

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمپ کے علاقے ملک آباد میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے سرمچار ثناء اللہ عرف جبران سکنہ کونشقلات تمپ شہید ہو گئے ہیں.
ثناء اللہ عرف جبران 2014 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم میں بلوچستان کی آزادی کیلئے بر سرپیکار تھے. ہم انہیں قومی خدمات پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا ثناء اللہ کی شہادت میں ملوث گروہ اور اس کے کارندوں کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کر لی ہیں. مند اور تمپ میں نئے اور پرانے کئی کارندے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور بلوچوں کی مخبری اور شہادت میں سرگرم ہوگئے ہیں.
وہ پاکستان کے نام نہاد جشن اور تقریبات میں پاکستانی فوج سے زیادہ دلچسپی اور سرگرمی دکھاتے ہیں. ان سب کی معلومات بی ایل ایف کے پاس موجود ہیں اور ان کے کارندے بی ایل ایف کے نشانے پر ہیں.
گہرام بلوچ نے آخر میں کہا کہ مقامی ایجنٹوں کے چہرے نہایت معروف اور واضح ہیں لہٰذا عام لوگ ان سے دور رہیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز