دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںسروان میں چار بلوچوں کو ایرانی پولیس نے گرفتار کر لیا

سروان میں چار بلوچوں کو ایرانی پولیس نے گرفتار کر لیا

سروان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پولیس کے کمانڈر نے چار بلوچ شہریوں کو سراوان میں منشیات لے جانے کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی پولیس افسر نے چار بلوچوں کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا جبکہ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی قابض ایرانی ریاستی ادارے کسی بھی بلوچ کو گرفتار کرتے ہیں ان پر منشیات فروشی کا الزام ضرور لگایا جاتا ہے اس کے علاوہ انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لیئے عدالتوں یا وکیل تک رسائی نہیں دی جاتی ـ
دوسری جانب ایران میں سیاسی اور سول کارکنوں کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلابی گارڈز خود مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ڈرگ مافیا ہے ـ

دریں اثنا پولیس فورسز کے کمانڈر احمد طاہری نے منشیات کے الزام میں چار بلوچوں کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس پولیس آپریشن کے دوران چار بلوچوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز