کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز بلاک کردیے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
دفاعی حکام کے حکم پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔