دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ

کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کوروکنے کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے صدرنے ملک بھرمیں ہنگاموں اورپرتشدد واقعات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا ہے۔سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں ، ایندھن اورکھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ ملک میں ڈیزل کی قلت ہونے سے 10 گھنٹے روزانہ بجلی بند کی جارہی ہے۔
کولمبو میں سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے احتجاج کیا اورصدرراجا پکسا سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔
سری لنکا میں گزشتہ کئی روزسے حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی مظاہرین کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز