یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسری لنکا میں کرفیو نافذ کردیا گیا

سری لنکا میں کرفیو نافذ کردیا گیا

کولمبو (ہمگام نیوز) سری لنکا میں آج شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔

سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کو روکنے کے لئے گزشتہ رات سے ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
سری لنکا میں سنگین اقتصادی بحران کے باعث دواؤں، ایندھن اور کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ 6 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ افراطِ زر کی شرح 18.7 رہی جبکہ خوراک کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ 30 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز