Homeخبریںسزائے موت پر عملدرآمد کے لیے چار بلوچ قیدیوں کو زابل کے...

سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے چار بلوچ قیدیوں کو زابل کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

زابل (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعرات 21 جولائی کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصر آباد( زابل) جیل کے اہلکاروں نے پھانسی کی سزا پانے والے چار بلوچ شہریوں کے سزا موت پر عمل درآمد کے لیے جیل کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ـ
ان قیدیوں کی شناخت فرہاد کوہکن گورگیج ولد شیر حمید جہانگرد، داؤد امیر زادہ گورگیج اور “حبیب براہوی” کے ناموں سے ہوئی ہے ـ

بتایا جاتا ہے کہ ان شہریوں پر لگائے گئے الزامات منشیات کے جرائم سے متعلق ہیں اور ان میں سے ہر ایک پر الگ الگ مقدمات ہیں۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق فرہاد کوہکن کو گرفتاری سے قبل زھک شہر میں قابض فورسز فائرنگ کرکے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس شہری کے پاس ایک افغان مسافر تھا اور عدالت میں منشیات فروشی کے الزام سے انکار کے باوجود عدالت کے جج نے اسے پھانسی کی سزا سنا دی۔

مزید رپورٹ کے مطابق حمید کے بھائی کو بھی اسی طرح کے الزامات کے تحت گزشتہ سال پھانسی دی گئی تھی۔
اطلاع موصول ہونے کے وقت تک دوسرے لوگوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ان پر کیا الزامات لگائے گئے ہیں ـ

یہ بتانا ضروری ہے کہ ان قیدیوں کے اہل خانہ گزشتہ روز جیل میں بلائے جانے کے بعد اپنے عزیزوں سے آخری بار ملاقات کر چکے ہیں ـ

Exit mobile version