سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسعودی آرامکو حملے میں ایران کا ہاتھ ہے،خطے میں جس تخریبی سرگرمی...

سعودی آرامکو حملے میں ایران کا ہاتھ ہے،خطے میں جس تخریبی سرگرمی کو پروان چڑھا رہا ہے،اس سے باز آجائے: پینٹاگان

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تمام اشارے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کسی نہ کسی طرح سعودی آرامکو کی تیل تنصیبات پرگذشتہ ہفتے کو ڈرون حملوں کا ذمے دار ہے۔

یہ بات امریکا کے محکمہ دفاع ،پینٹاگان کے ترجمان اعلیٰ جوناتھن راتھ ہوفمین نے جمعرات کو ایک بیان میں کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم سعودیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔انھوں نے واقعات سے متعلق اپنا جائزہ پیش کیا ہے لیکن ہم سعودیوں سے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک اعلامیہ جاری کریں کہ ان کے خیال میں حملے کہاں سے کیے گئے تھے۔‘‘

ترجمان کے بہ قول ’’اس مرحلے پر مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہمیں اب تک جو تمام اشارے ملے ہیں، ان کے مطابق ایران کسی نہ کسی طرح ان حملوں کا ذمے دار ہے۔‘‘

پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ایران سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ خطے میں جس تخریبی سرگرمی کو پروان چڑھا رہا ہے،اس سے باز آجائے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز