چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسعودی حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، سعودی ولی عہد سے...

سعودی حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلان کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج بدھ کے روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کے بعد پومپیو ابوظبی جائیں گے جہاں وہ ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں مملکت کی تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملے اور خطے میں ایران کی دشمنانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششوں میں رابطہ کاری زیر بحث آئے گی۔

اس سے قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف کو دہرایا کہ “یقینا ایسا نظر آ رہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے”۔

پینس کا مزید کہنا تھا “جیسا کہ صدر باور کرا چکے ہیں کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ،، مگر امریکا تیار ہے”۔

امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ “ہم تیار ہیں اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں .. ہم خطے میں اپنے اور اپنے حلیفوں کے مفادات کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہیں .. کسی کو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے”۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز