سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملہ دہشتگردی، امن واستحکام کو...

سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملہ دہشتگردی، امن واستحکام کو تباہ کرنے کی سازش ہے;UAE

دبئی(ہمگام نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر بارود سے لدے ڈرون طیاروں کے ایک سے زائد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تیل پائپ لائن پر حملہ دہشتگردی، امن واستحکام کو تباہ کرنے اور خطے میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی مملکت سعودی عرب میں ہونے والے سبوتاژ حملوں میں الریاض کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب اور امارات دہشتگردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی لازم وملزوم ہیں۔ سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز