ریاض(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1746 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے 3 مریض انتقال کرگئے۔
ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 852 ہوگئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 881 ہوگئی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 341 مریض صحتیاب ہوئے۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 454 ہوگئی۔
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 90 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-