جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںسعودی عرب کی گوادر میں سرمایہ کاری پر سوالیہ نشان، پاکستان چین...

سعودی عرب کی گوادر میں سرمایہ کاری پر سوالیہ نشان، پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے: امریکی وزیر خارجہ کی تنبیہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔ سینئیر پاکستانی تجزیہ نگار جاوید چوہدری نے سمیع ابراہیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے۔ سعودی عرب نے ایک واضح پیغام میں انڈیا سے تعلقات بہتربنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ ہم امریکہ کے خطے میں مفادات کو تحفظ فراہم کریں گے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر آپ بھارت کی بالادستی قبول نہیں کرتے تو ٹھیک ہے، ہمارے تعلقات آپ کے ساتھ رہیں گے لیکن ماضی کی طرح وہ گرم جوشی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ آئے کیونکہ ہم پاکستان کی بڑی مدد کر سکتے ہیں۔

سمیع ابراہیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کی دو تین ماہ کے اندر آمد متوقع ہے جس کے بعد پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے بہت قریب ہے، لیکن جب چین کے بلاک میں ایران شامل ہوگیا تو اس صورت میں پاکستان کس طرف جائے گا؟ خبریں ہیں کہ سعودی عرب اب گوادر میں 10 ارب کی آئل ریفائنری نہیں بنا رہا اور اس سے پیچھے ہٹتا چلا جا رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ پاکستان اور چین کا ایران کو سی پیک میں شامل کرنا ہے، کچھ عرصہ پہلے پاکستان اور چین نے گوادر کو سی پیک سے جوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ پاکستان چین کے کیمپ سے دور رہے۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے، سعودی عرب نے ایک واضح پیغام میں انڈیا سے تعلقات بہتربنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز