Homeخبریںسعودی کا چینی ویکسین لگوانے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی...

سعودی کا چینی ویکسین لگوانے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی مشروط اجازت

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے کی پابندی کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم انھیں امریکی یا برطانوی ویکسین کی ایک ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کرتے ہوئے چین کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسینز سائنوفارم یا سائنو ویک لگوانے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیدی تاہم یہ اجازت مشروط ہوگی۔

Exit mobile version