Homeخبریںراسک، قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں دو بلوچ طلباء کی...

راسک، قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں دو بلوچ طلباء کی گرفتاری۔

راسک (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز منگل کو راسک شہر کے فیروز آباد گاؤں میں واقع علامہ اسکول میں 12ویں جماعت کے دو بلوچ طلباء کو قابض ایرانی آرمی IRGC کے اہلکاروں نے اسکول پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ہے۔

 ان دونوں طالب علموں کی شناخت 17 سالہ امیر حسین درفشہ ولد باران اور 17 سالہ عدنان نوتکزہی ولد اسلم، دونوں راسک شہر کے گاؤں فیروز آباد کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

دستیاب ذرائع کے مطابق امیر حسین اور عدنان صبح تقریباً 9:00 بجے فیروز آباد گاؤں کے علامہ طباطبائی اسکول میں موجود تھے، جب قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے اسکول میں داخل ہوتے انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔”

 ذرائع نے مزید کہا کہ قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دو نوعمر طلباء کی گرفتاری کی وجہ سائبر اسپیس میں ان کی سرگرمیاں تھیں۔”

Exit mobile version