Homeخبریںسعودی 14رکنی سرمایہ کاری وفدکادورہ گوادر،سیندک ٹوگوادرسڑک کی تعمیر

سعودی 14رکنی سرمایہ کاری وفدکادورہ گوادر،سیندک ٹوگوادرسڑک کی تعمیر

گوادر(ہمگام نیوزڈیسک) گزشتہ روز سعودی عرب کے 14رکنی سرمایہ کاری وفد نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کا دورہ کرکے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،گواد ائیرپورٹ پر چیئرمین گوادر پورٹ دوستین جمالدینی ڈائریکٹر GDA ڈاکٹر سجاد کمشنر مکران سمیت ممبر قومی اسمبلی اعجاز علی چوہدری اور دیگر سرکاری حکام نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔ سعودی وفد کو دوستین جمالدینی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ آف پاکستان نے پورٹ پر ہونے والے تجارت سے ٹیکس کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ مزید یہ کہ چائینیز اوورسیزپورٹ بولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زنگ باوژونگ نے گوادرپورٹ میں ہونے والے انفراسٹکچر پر سعودی عرب کے وفد کو بریفنگ دی۔ اس بریفنگ میں سرکاری حکام نے اس وفد کوبریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ہم نے یہ بھی منصوبہ بنایا یے کہ سیندک و ریکوڈک کے گولڈ اینڈ کاپر معدنی وسائل کے پراجیکٹ کو ڈائریکٹ گوادر سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے یے۔ یاد رہے ابتدائی سروے کے مطابق گوادر سے سیندک تک کا فاصلہ 600 کلومیٹر لمبی سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔جہاں سے اس روڈ کو براستہ افغانستان سے ہوتے ہوئے سینٹرل ایشیاء کے ملک ترکمانستان سے  ملایا جائیگا۔سعودی وفد نے پسنی میں ایشیاء کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے منصوبے میں اپنی رضامندی پہلے سے ظاہر کی یے۔

Exit mobile version