Homeخبریںقابض فورسز کے ہاتھوں ایک شخض اغوا

قابض فورسز کے ہاتھوں ایک شخض اغوا

آواران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض فورسز نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن آواران کے علاقے تیرتیج میں قابض فورسز نے ایف سی چیک پوسٹ پر سیٹھ محمد علی ولد عبدو کو جبری طور پر حراست میں لیکر اغوا کرلیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیٹھ محمد علی اپنی ٹرک میں سوار کراچی سے آواران آرہا تھا کہ تیرتیج چیک پوسٹ پر قابض فورسز نے محمد علی، ٹرک ڈرائیور اور کلینڑر کو ٹرک سے اتار کر لاپتہ کرلیا، بعد میں ٹرک ڈرائیور اور کلینڑر کو بازیاب کیا گیا جبکہ سیٹھ محمد علی تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیٹھ محمد علی آواران کے علاقے تیرتیج کا رہائشی بتایا جاتاہے

Exit mobile version