Homeخبریںسماجی تنظیم اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے قیوم وفا پاکستانی فوج کے ہاتھوں...

سماجی تنظیم اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے قیوم وفا پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے ملیر سے سماجی تنظیم اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری قیوم وفاء بلوچ کو قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے ملیر فیصل کالونی سے پاکستانی فوج نے قیوم وفاء ولد ابراہیم سکنہ کیچ آسیاب آباد کو جبری طور پر اغواء کرکے ریاستی اذیت خانوں میں منتقل کردیا۔

واضح رہے قیوم وفاء ایک سماجی کارکن ہیں جو سماجی تنظیم اوست ویلفئیر آرگنائزیشن سے منسلک ہیں۔ اوست ویلفئیر آرگنائزیشن ایک سماجی تنظیم ہے جو غریب مریضوں کے علاج معالجے کی خاطر چندا اکھٹا کرکے ان کے علاج پر خرچ کرتا ہے۔ اب تک بلوچستان سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مریضوں کی مالی مدد کرکے اس تنظیم نے ان کے علاج کو ممکن بنایا ہے۔اسی سماجی تنظیم کے جنرل سیکریٹری کا اغواء اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اب بلوچستان باسیوں کو سماجی کام کرنے تک کی اجازت نہیں۔

Exit mobile version