Homeخبریںہرنائی واقع کے خلاف برمش یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے احتجاجی...

ہرنائی واقع کے خلاف برمش یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب سے واقعہ ہرنائی کے خلاف آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں مظاہرین نے بات کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں ریاست پاکستان کی طرف سے قائم کیے گئے ڈیتھ اسکواڈ بلوچ سیاسی کارکنوں سمیت بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانے میں مصروف رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کلثوم اور ملک ناز انہی ‏ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈکے ہاتھوں شہید کیے گئے۔ اب ہرنائی میں ناز بی بی کو اس کے خاندان سمیت دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے آج سے 4 دن پہلے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی نشپا میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے قیصر چھلگری مری کے گھر پر جارحیت کے دوران قیصر چھلگری مری، ان کی نواسی ناز بی بی بنت محمد علی چھلگری مری اور دو مزید بچوں کو شہید کردیا تھا۔

Exit mobile version