Homeخبریںسمر کیمپ کا انعقاد نہ کرنا تعلیم دشمنی کے مترداف ہے .بی...

سمر کیمپ کا انعقاد نہ کرنا تعلیم دشمنی کے مترداف ہے .بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجوی انجینئرنگ اینڈ منجمنٹ سائنسز کوئٹہ کی انتظامیہ کی جانب سے سمر کیمپ کا انعقاد نہ کرنا تعلیم دشمنی کے مترداف ہے جس سے ادارے کے70فیصد اسٹوڈنٹس متاثر ہورہے ہیں سمر کیمپ کے متعلق ادارے کا یہ موقف کہ وقت کی کمی ہے تو اس سے انتظامیہ کی ناہلی عکس ہوتی ہے ادارے کے پاس اسپورٹس ایونٹ جس کے لیے21 دن ضائع کیئے گے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں وقت ضائع کیا گیا ایسے پروگرام کے انعقاد پر یہ کیوں نہیں سوچا گیا کہ ان سرگرمیوں کے انعقاد سے ادارے کے اسٹوڈنٹس کا تعلیمی دورانیہ میں کمی آسکتی ہے اور سمر کیمپ کا انعقاد مشکل ہوجائے گا ترجمان نے کہا کہ اخباری بیانات سے ادارے میں ترقی نہیں آتی بلکہ ادارے کے تعلیمی نظام کو بہتر کرکے اور اسٹوڈنٹس کے مستقبل کو تحفظ دیکر ہی ادارے کا نام روشن ہوتا ہے لیکن ہم نے ادارے کے وجود سے یہ دیکھا ہے کہ ادارے کی انتظامیہ بلوچ اسٹوڈنٹس کو ہر ڈپارٹمنٹ اور ایونٹ میں نظر انداز کرنے کی پالیسی کو اپنائی ہوئی ہے بلوچ قومی وسائل سے چلنے والا یہ ادارہ بلوچ اسٹوڈنٹس کے ساتھ انتہائی معتصبانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اس عید کے تعطیلات کے دورانیہ میں بلوچستان کے دوردراز علاقوں کے طلباء کو نظرانداز کیا گیا صرف مخصوص کے علاقوں کے خاص کر کوئٹہ کو دیکھ کر عید کی چھٹیوں کواعلان کیا گیا جس سے بلوچستان کے دوردراز علاقوں گودار، لسبیلہ، خضدار ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو ، واشک ، نصیرآباد سمیت دیگر دوردراز علاقوں کے طلباء اس عید کو اپنے گھر والوں کے ساتھ گزار نہیں سکیں گے ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے بلوچ دشمنی اور سمر کیمپ کے انعقاد نہ کرنے کا نوٹس لے کر انتظامیہ کو ان معاملات کو ٹھیک کرنے اور بلوچ اسٹوڈنٹس کے ساتھ معتصبانہ رویے کی پالیسی کو ترک کرنے کی ہدایت کرے تاکہ بلوچ قومی وسائل سے چلنے والے اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیئے تمام رکاوٹوں کا خاتمہ ہوسکے اگر انتظامیہ نے اپنے رویے میں مثبت تبدیلی نہیں لائی تو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

Exit mobile version