سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںسنجاوی:گزشتہ رات لیویز چوکی پر حملے میں6 اہلکارہلاک متعددزخمی

سنجاوی:گزشتہ رات لیویز چوکی پر حملے میں6 اہلکارہلاک متعددزخمی

زیارت( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق زیارت کے تحصیل سنجاوی میں لال کٹائی کے مقام پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر آتشین اسلحہ سے حملہ کر کے متعدد لیویز اہلکاروں کو زخمی کر دیا. زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چھ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئے.
حملے کے فوری بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.
ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے لیویز چیک پوسٹ پر حملے اور چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز