شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںسنجاوی میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،بیلہ میں مسافر بس میں آتشزدگی،

سنجاوی میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق،بیلہ میں مسافر بس میں آتشزدگی،

سنجاوی+حب (ہمگام نیوز) سنجاوی میں ٹریفک حادثہ 1شخص جاں بحق ہو گیا ۔ لیویز کے مطابق پیر کو سنجاوی کے علا قے بغاو کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عطاء نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویزنے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

دریں اثناء حب میں بیلہ نمی پولیس پوسٹ کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی کوچ میں آتشزدگی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مقامی پولیس اور دیگر ذرائع بتاتے ہیں کوچ میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور کوچ مختلف سامان سے لدی ہوئی تھی کوچ کے ڈرائیور اور کلینر محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز