سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے بدترین صورتحال، زمینی رابطے بدستور منقطع

سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے بدترین صورتحال، زمینی رابطے بدستور منقطع

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت
حال امداد کی عدم فراہمی کے باعث مزید ابتر ہوگئی ہے ۔
حالیہ مون سون سیزن نے سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں جہاں بارشوں کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں وہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں
مزید دشوار ہوگئی ہے ۔
۔
رواں ہفتے آنے والا مون سون بارشوں سندھ کے کئی اضلاع میں تباہی لایا ہے ۔ حیدر آباد، دادوم لاڑکانہ خیر پور، جیکب آباد اور سکھر کے
مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ صوبے بھر میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں خواتین اور بچی سمیت 16 افراد ہاں کی ہو گئے ۔
جیکب آباد میں تین روز کے دوران 3 خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ خیرپور میں چھت گرنے سے ناتون اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

خیر پور، جیکب آباد، مٹیاری اور بھٹ شاہ میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال سے 500 سے زائد دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ
اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت بھٹ شاہ میں اجلاس ہوا جس میں
اب تک کی صورت حال اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے بارشوں سے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایک لاکھ 52 ہزار 520 ایکڑ پر تیار فصل کا 90 فیصد حصہ تباہ ہوچکا، بارشوں کے سبب 20 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں ، بالا اور سعید آباد میں 73ریلین ٹیمپوں میں 7 ہزار 304 متاثرین کو منتقل کیا گیا۔
وزیراعلی سندھ نے کیمپوں میں موجود متاثرین کو کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 300 ملی میٹر بارش ہوگی تو نکاسی میں وقت
لگے گا، موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔

ہالا میں امدادی کیمپ کے دورے کے دوران متاثرین نے ریلیف نہ ملنے پر شکایات کے انبار لگادیے ۔ وزیر اعلی نے یقینی دہانی کرائی
کہ صوبائی وزیر آب پاشی بچاؤ بندوں کا دورہ کر کے جائزہ لے رہے ہیں، بندوں کی مضبوطی کیلیے کام کرایا جائے گا۔

محکمہ خزانہ سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مزید 4کروڑ 60 لاکھ جاری کر دیے ہیں، جیکب آباد، شکار پور، کندھ کوٹ کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ جب کہ گھوٹکی کے لئے 40 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

کوئٹہ میں مورسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالے اہل پڑے ، پانی میں ڈوبی سرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، ابتر صورتحال کی
وجہ سے شہریوں کے لئے آمدورفت مشکل ہو گئی ہے ۔
ضلع خضدار ، نوشکی ، کوہلو، قلات اور مستونگ میں شدید بارشوں کے باعث مزید کئی کچے مکانات منہدم ہوگئے، پانی گھروں میں داخل ہو
گیا جبکہ ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے ۔
کوہلو کا کوئنٹ سے زمینی رابطہ گزشتہ آٹھویں روز بھی منقطع ہے جب کہ قلات میں شدید بارشوں سے ڈھلو ڈیم ٹوٹ گیا ہے ۔ لورالائی میں پانچ بچے ندی میں بہہ گئے ۔

نصیر آباد میں چنور پل کے قریب شکاف پڑنے سے بڑا سیلابی پانی پٹ فیڈر کینال میں داخل ہوگیا جس سے قریبی آبادیوں کو نقصان کا
خدشہ ہے ۔
جانب زدہ علاقوں میں متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں ، بلوچستان حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد فنڈ قائم کر دیا گیا
، فنڈ میں اندرون اور بیرون ملک سے عطیات جمع کروائے جا سکیں گے ۔
شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کا دیگر صوبوں سے ریل رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔
شدید بارش کے باعث کوئٹہ جانے والے متعدد ریلوے ٹریکس پانی میں ڈوب گئے ہیں، جس کے بعد لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینیں
سکھر تک محدود کر دی گئی ہیں ۔ جب کہ کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس کول پور اسٹیشن سے واپس کر دی گئی ہے ۔
،
فورٹ منرو کے پہاڑی سلسلے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ آج چوتھے روز بھی بند ہے ۔ بین الصوبائی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں مال بردار گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں ۔

زمینی رابطے کی بحالی کے لیے بھاری مشینری ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ این 25 لنڈا پل اور ایم 8 وانگوں ہلز پر مکمل بند ہے ، این 50 ژوب دھناسر اور
این 70 فورٹ منرو پر ٹریفک کیلئے بند ہے جب کہ قراقرم ہائی وے اچھارنالہ کے مقام پر ہلکی ٹریفک کیلئے محال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز