دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسندھ حکومت کی جانب سے نواب براہمدغ بگٹی کے حوالے سے بیان...

سندھ حکومت کی جانب سے نواب براہمدغ بگٹی کے حوالے سے بیان بے بنیاد و جھوٹ پر مبنی ہے۔ بی آر پی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے سندھ حکومت کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت کی جانب سے نواب براہمدغ بگٹی کے حوالے سے بیان بے بنیاد و جھوٹ پر مبنی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قائد بلوچ ریپبلکن پارٹی ایک سیاسی رہنما ہیں اور عدم تشدد پر یقین رکھتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں

شیر محمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت کی معلومات اور انٹیلیجنس ایسے ہی ہیں جو اختبارات کی زینت بنے ہیں تو پھر صوبے، اس کے عوام اور امن و امان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز