دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسندھ میں بارشوں سے تباہی، 200 دیہات زیر آب دوسو مکانات گرگئے،...

سندھ میں بارشوں سے تباہی، 200 دیہات زیر آب دوسو مکانات گرگئے، 102 افراد جانبحق

لاڑکانہ (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں شدید بارشوں کے باعث تین روز کے دوران 200 سے زیادہ کچے مکانات گر گئے اور 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث خیرپور کے سیم نالے میں شگاف پڑنے سے 200 سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ مٹیاری میں بھی 200 سے زائد کچے مکانات منہدم ہو گئے جبکہ قمبر شہدادکوٹ میں 22 افراد جانبحق ہو گئے ہیں ۔

ٹنڈوالہ یار میں 2000 سے زائد کچے مکانات کو نقصان پہنچا اور 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حالیہ بارشوں کے باعث سکھر ڈویڑن میں 51 افراد اور خیرپور ضلع میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں مکانات گر گئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کیے اور کہا کہ سندھ میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں اور پورا صوبہ متاثر ہے۔
انہوں نے نکاسی آب کے لیے پمپنگ اسٹیشنز پر موٹریں بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کی ہرممکن اور فوری مدد کرنے کا حکم بھی دیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز