کراچی ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقے ایک بار پھر بارش کی لپیٹ میں ہوں گے ، 10 سے 14 ستمبر تک تھر پارکر ، بدین ، عمر کوٹ ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بادل برسیں گے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا ، 13 سے 14 ستمبر تک بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ ، قلات اور خضدار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
میٹ آفس کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، تاہم بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان ، بالائی خیر پیتونخوا اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔