جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںسنندج کی سنٹرل جیل میں دو کرد شہریوں کو پھانسی دی گئی

سنندج کی سنٹرل جیل میں دو کرد شہریوں کو پھانسی دی گئی

سنندج ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ کردستان کے شہر سنندج کی سنٹرل جیل میں آج صبح صادق کے وقت، سروآباد کے دو کرد شہریوں، جن کا نام ھیوا احمدی اور پیام یزدانی کو پھانسی دے گئی ـ

انسانی حقوق کی تنظیم ہنگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق بیساران گاؤں سے ھیوا احمدی اور سروآباد شہر کے گاؤں سرومال سے پیام یزدانی کو پانچ سال قبل ایک مشترکہ مقدمے میں منصوبہ بند قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالتی نظام نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔ .

منگل کو ان دونوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے 72 سالہ عبداللہ رحیمی اور 33 سالہ سہیلہ عابدی نامی دو دیگر قیدیوں کے ساتھ قید تنہائی میں منتقل کیا گیا ـ
جبکہ ایرانی سرکاری ذرائع میں ان دونوں شہریوں کی پھانسی کی خبر کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز