باکو ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آذربائیجان کی سنٹرل پارٹی آف آذربائیجان نے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں پر ایرانی بربریت کے خلاف اٹھنے والے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تہران کی نسل پرست حکمرانی نے کئی سالوں سے ایران میں مقیم دیگر مصائب زدہ قوموں کی طرح بلوچستان کی بہادر قوم کا جینا آرام کر رکھا گیا ہے۔ دہائیوں سے ایران کے زیر قبضہ بلوچستان میں ظلم و بربریت کا جو خونی کھیل جاری رکھا گیا ہے اس کا انجام ایران کے انتشار کی شکل میں برآمد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز دبانے کے لیئے ریاستی طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا ہے جو کہ ایک غیر انسانی عمل ہے۔
سنٹرل پارٹی آف آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ ہم بلوچستان کے پُرجوش لوگوں کے ساتھ ہیں اور خاص طور پر سراوان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور احترام کے ساتھ ان کی سیاسی حمایت کرتے ہیں۔ ایران کی طرف سے بلوچستان میں گزشتہ روز کے وحشیانہ قتل عام کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جبکہ بلوچ شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔