پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںسوئزرلینڈ نے 12 سے 17 سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے...

سوئزرلینڈ نے 12 سے 17 سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے ‏دی

جنیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سوئزرلینڈ نے 12 سے 17 سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے ‏دی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے معمر افراد، طویل المدتی امراض اور جان لیوا بیماریوں ‏کے شکار افراد کی ویکسینیشن کے بعد بڑی عمر اور پھر نو عمر افراد کی مرحلہ وار ویکسینیشن ‏کا عمل کاری ہے۔

سوئرزلینڈ نے بھی ویکسینیشن مہم کو وسیع کرتے ہوئے اب 18 سال سے کم عمر کے افراد کو ‏ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے

زرائع کے مطابق سوئس حکام نے 12 سے 17 سال کے افراد کو امریکی کورونا ویکسین ‏موڈرنا لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 12 سے 17 سال عمر کے افراد کے لیے بھی وہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے جو 18 ‏سے 25 سال کے افراد کے لیے اختیار کیا گیا تھا۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمر کے افراد میں ویکسین کے ذریعے اسی طرح اینٹی ‏باڈیز بنتی ہیں جس طرح 18 سال سے زائد عمر افراد میں بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں یورپی میڈیسین واچ ڈاگ نے 12 سے 17 سال کے بچوں کو ‏موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز