دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسوئس اور فرانس پر مشتمل ایک زون کا قیام: حاتم بلوچ آرگنائزر...

سوئس اور فرانس پر مشتمل ایک زون کا قیام: حاتم بلوچ آرگنائزر منتخب ہوئے: مرکزی ترجمان بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز بی این ایم ڈائسپورا کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر نسیم بلوچ کی زیر صدارت بی این ایم فرانس زون کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث آئے۔ اجلاس سے ڈاکٹر نسیم بلوچ، حاجی انور ایڈوکیٹ بلوچ، حاتم بلوچ، مبارک بلوچ، کامریڈ حبیب اور ڈاکٹر خالد بلوچ نے بات کی۔

انہوں نے کہا چند دن قبل بی این ایم ڈائسپورہ کمیٹی کی جانب سے یورپ میں دو ہمسایہ ممالک سوئزرلینڈ اور فرانس میں مقیم پارٹی کارکنوں کوایک زون میں ضم کیاگیا اور جب تک دونوں ممالک میں الگ الگ زونوں کی مطلوبہ تعداد پورا نہیں ہوتا تب تک دونوں ملکوں میں مقیم بی این ایم کے کارکناں فرانس زون کے مطابق سرگرمی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی این ایم کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے۔ اس جماعت میں سرگرمی اور عہدے اور ذمہ داریاں لینے کا مقصد روایتی جماعتوں سے بالکل مختلف ہے کیونکہ یہ قربانیوں کا راستہ ہے، جس میں بی این ایم بانی سربراہ سے لیکر عام کارکن تک قابض ریاست کے ہاتھوں اغوا، لاپتہ اور قتل کیے جا چکے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری ہے اور جس طرح پارٹی میں ہماری شمولیت شعوری طور ہے،اسی طرح ہمارا کردار بھی شعوری ہونا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ آج پاکستان بلوچوں کا قتل عام شروع کر چُکا ہے۔ وہ عام بلوچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہاں کسی کی زندگی اورعزت نفس محفوظ نہیں۔ ہوشاپ واقعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے۔ لوگوں کو اُٹھاکر لاپتہ کیا جارہا ہے اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں۔ ہزاروں کئی سالوں سے لاپتہ ہیں۔ یہ واقعات اس وقت تک رونما ہوتے رہیں گے جب تک کہ ہمارا وطن آزاد نہیں ہوتا۔

اجلاس کے آخر میں ایک تین رکنی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی جس کے مطابق حاتم بلوچ آرگنائزر، مبارک بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور کامریڈ حبیب بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز