Homeانٹرنشنلسوات، توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلادیاگیا، تھانہ...

سوات، توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلادیاگیا، تھانہ بھی نذر آتش

سوات ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مدین میں توہین مذہب کے الزام پر علاقہ مکینوں نے شہری کو جلا دیا۔ ضلعی پولیس افسر سوات کے مطابق پولیس شہری کو تھانے لے گئی تھی، مشتعل افراد وہاں سے اسے لے گئے اور جلا دیا۔

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللّٰہ خان کے مطابق مشتعل افراد نے اس دوران مدین تھانے کو بھی آگ لگا دی۔ زاہد اللّٰہ خان کے مطابق مشتعل افراد نے تھانے میں بھی توڑ پھوڑ کی اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

Exit mobile version