سوات(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ گٹ زرکو بازار میں نامعلوم افراد نے کپڑے کی دکان کو توڑ کر آگ لگادی۔
تفصیلات کے مطابق سوات گٹ بازار میں نامعلوم افراد نے موسیٰ ولد سکنہ ڈیمو سہی کے کپڑوں کی دکان کو توڑ کر آگ لگادی، جہاں موجود تمام کپڑے جل کر راکھ ہوگئے اور لاکھوں کا مالی نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فائر برگیڈ کی ٹیم آگ بجھانے پہنچ گئی۔