یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسوراب: شبیر احمد اور عزیز احمد کی جبری گمشدگی پر احتجاج، کوئٹہ...

سوراب: شبیر احمد اور عزیز احمد کی جبری گمشدگی پر احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

سوراب:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب گدر سے گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے خلاف اہل خانہ کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق، شبیر احمد ولد بشیر احمد اور عزیز احمد ولد عبداللہ کے لواحقین نے ان کی جبری گمشدگی کے خلاف سوراب زیرو پوائنٹ پر سی پیک روڈ اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کر دیا۔ احتجاج کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سیکڑوں مسافر گاڑیاں دونوں سمتوں میں پھنس گئیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

پھنسے ہوئے مسافروں نے حکام سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد مظاہرین سے بات چیت کر کے شاہراہ کو کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز