دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسوران شہر میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

سوران شہر میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق

سیب و سوران ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 8 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے سوران شہر کے قدیم ترین گاؤں کرمشاہ میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگیا ـ

مقتول شہری کی شناخت بلوچستان کے قدیم ترین گاؤں سے تعلق رکھنے والے مجید گوری ولد جمعہ کے نام سے ہوئی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ مسلح ڈاکوؤں نے مجید گوری کو اس کے موبائل اور دیگر نقدی سامان دینے کو کہا تھا ـ رپورٹ کے مطابق مجید نے اپنا موبائل فون دینے سے انکار کر دیا اور ڈاکوؤں نے اس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہو گیا۔

حالیہ مہینوں میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں عدم تحفظ ایک بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے گزشتہ 7 مہینوں کے دوران 100 سے زائد بلوچ شہری نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مارے گئے ہیں اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز