Homeخبریںسوری دربار میں کوئی جهڑپ نہیں ہوا، اہلیان علاقہ

سوری دربار میں کوئی جهڑپ نہیں ہوا، اہلیان علاقہ

کاہان(ہمگام نیوز) اہلیان کاہان سوری دربار نے اپنے ایک اخباری بیان میں ہن کے مقام پر گذشتہ روز جھڑپ میں ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ھے کہ کاہان اور آس پاس کے علاقوں میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ھے جس کا دعوٰی صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا میں کیا ھے ہم اہلیان علاقہ اپنے معتبرین کے توسط سے اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں سرکاری فورسز کے سوا کسی بھی بلوچ کو کسی بلوچ سے کوئی خطرہ نہیں ھے عام آبادیوں اور مال مویشیوں اور کھیتوں اور فصلوں پر حملہ سرکاری فورسز کے جانب سے معمول بن چکا ہے کل صوبائی وزیر داخلہ نے علاقے میں ہلاکتوں کا بے بنیاد بیان میڈیا کو جاری کیا ھے اس سے اہلیان علاقے میں یہ تشویش پیدا ھوچکا ھے کہ سرکاری فورسز اس واقعہ کو جواز بناکر علاقے میں ایک نیا آپریشن کریں گے اور حسب روایت ھوسکتا ھے کہ پہلے سے گرفتار بلوچوں کو قتل کر کے ان کے قتل کو مسلح قبائلی تصادم کا نام دینگے اور دوسری طرف بلوچ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشیش کرینگے یہاں ہم یہ وضاحت بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ کاہان اور آس پاس کے علاقوں میں عام جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے تو اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیوں کا جوٹا دعوی کرنے کا مقصد علاقے میں آپریشن کے لیے جواز پیدا کرنا ہے

Exit mobile version