Homeخبریںسوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی...

سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے: عبداللہ حمدوک

سوڈان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان کا نام دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جائے۔

حمدوک نے ایک بیان میں‌ کہا کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی قانون کے تحت انسداد دہشت گردی اور دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلس کو بھیجے ایک ویڈیو پیغام میں حمدوک نے کہا کہ سوڈان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کوششیں کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سوڈان پر عاید کی گئی پابندیاں ختم کی جائیں اور سوڈان کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملکوں کی فہرست سے خارج کی جائے۔

انہوں‌ نے امریکی انتظامیہ اور امریکی کانگرس کی طرف سے سوڈان کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکالنے کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ سوڈان کا نام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے خرطوم عالمی اقتصادی معاونت کے حصول سے محروم ہے۔

Exit mobile version