سویڈن( ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطاق سویڈن کی پہلی خاتون نومنتخب وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے منتخب ہونے کے کچھ گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا۔سویڈش وزیراعظم نے اتحادی جماعت کے علیحدہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔نومنتخب وزیراعظم بجٹ منظور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکیں۔
سویڈش پارلیمنٹ نے حکومت کے بجائے اپوزیشن کے تیار کردہ بجٹ کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن میں تارکین وطن مخالف انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں شامل ہیں۔وزیراعظم مس اینڈرسن نے کہا کہ وہ واحد پارٹی کی حکومت کے طور پر دوبارہ وزیر اعظم بننے کی کوشش کریں گی۔
سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ایک آئینی عمل ہے کہ جب کوئی ایک پارٹی استعفیٰ دے دے تو مخلوط حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ میں ایک ایسی حکومت کی قیادت نہیں کرنی چاہتی جس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے جائیں۔
اسپیکر پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد اگلے لائحے عمنل کا فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کو بدھ کے روز ہی وزیر اعظم بنایا گیاتھا اور اسی روز انہوں نے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دے دیا۔