دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسپاہ پاسداران انقلاب ایران کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور جانبحق

سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی فائرنگ سے ایک بلوچ مزدور جانبحق

 

سراوان (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ ایکٹوسٹس کمپین کے مطابق گزشتہ روز 30 نومبر جمعہ کی شام کو ، “محمد امین رئیسی ولد اسحاق” نامی ایک 17 سالہ بلوچ سوختبر( تیل کش) جالک سراون سے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب (آئ آر جی سی) نے ان کا پیچھا کرنے کے بعد آرمی نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جانبحق ہوگئے ـ

ایک باخبر ذرائع نے اس رپورٹر کو بتایا: “محمد امین رئیسی ڈیزل اور پیٹرول کے کاروبار میں منسلک تھا اور بیچنے کے لئے ماشکید گیا تھا ، لیکن پیٹرول اور ڈیزل کاروبار کے بازار میں کمی کی وجہ سے کوئی بھی اسے خریدنے کو تیار نہیں تھا۔”

ذرائع نے مزید کہا: “محمد امین کو راستے میں سپاہ پاسداران نے ان کا پیچھا کیا ، لیکن وہ اپنی موٹرسائیکل سے اہلکاروں سے بچنے کے لئے تیزرفتاری سے جا رہا تھا کہ سڑک کے کنار سائیکل الٹ گئی اور جب کسی سخت چیز نے اس کے سر سے ٹکرایا تو وہ تو ان کی موت واقع ہوگئ لیکن پھر بھی قابض ایران کی آرمی نے ان کی لاش پر گولیاں برسا کر چلے گئے تاکہ اگر وہ زخمی ہے تو دوبارہ زندہ نہ سکے ـ
واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی سپاہ پاسداران، پولیس اور دیگر نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ یا سڑک حادثات سے ہر سال سینکڑوں بلوچ تیل کش ( سوختبر) جانبحق اور زخمی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز