میرجاوا (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوا میں قابض ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلاب کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 10 نومبر کو قابض ایرانی فوج سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) کے اہلکاروں نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوا کے سرحدی علاقے روٹک میں فائرنگ کرکے 22 سالہ بلوچ نوجوان صوفی براہوئی ولد نور محمد کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق صوفی براہوئی کو زخمی حالت میں زاہدان ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی علاج کیلئے عدم دلچسپی ظاہر کی اور ان کی حالت شدید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں دوسرے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔