زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 13 جولائی کو زاہدان کاؤنٹی کے گاؤں سیادک میں پانچ نوجوان پانی ذخیرہ کرنے والے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً سات بجے پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان تالاب کی گہرائی کا علم نہ ہونے اور تیراکی کی تکنیک سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے ڈوب کر جانبحق ہوئے۔
تاہم ان پانچوں نوجوانوں کی شناخت کے بارے تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ـ