دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسیاسی و مسلح تنظیمیں صحافیوں کے ساتھ تعاون کریں : بی یو...

سیاسی و مسلح تنظیمیں صحافیوں کے ساتھ تعاون کریں : بی یو جے

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میں گزشتہ روز ایک مسلح تنظیم کی جانب سے نوشکی کے صحافیوں سے متعلق بیان کے حوالے سے کہاگیاکہ نوشکی کے صحافیوں کی جانب سے جانبدارانہ رپورٹنگ کاہمیں کوئی ثبوت نہیں ملامسلح تنظیم کے بیان کے بعد نوشکی کے صحافیوں سے رابطہ کرکے صورتحال جاننے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی جانبدارانہ رپورٹنگ سے لاعلمی کااظہار کیابی یوجے کے بیان میں کہاگیاہے کہ صحافی کبھی جانبدارانہ رپورٹنگ نہیں کرتے بلکہ وہ ہمیشہ وہی خبردیتے ہیں جوان کوملتی ہے اس حوالے سے کبھی کوئی غیرذمہ داری اوربے احتیاطی کامظاہرہ نہیں کیاگیااس وقت صحافی جس مشکل صورتحال میں کام کررہے ہیں وہ ناقابل بیان ہے تاہم صحافیوں کووقتاََ فوقتاََ تربیتی ورکشاپس اوردیگرمواقع پرتاکید کی ہے کہ وہ خبر دیتے وقت کسی بھی طرح اپنی رائے شامل نہ کرے بلکہ رپورٹنگ کے اندر توازن رکھے تاہم اگر کسی تنظیم کوکسی خاص صحافی پراس کے کسی مخصوص کردار یا عمل پرکوئی شک یاشبہ ہے تو وہ اس صورتحال کوواضح کرے ہمارے نوٹس میں کوئی اس طرح کی خبر اب تک نہیں ہے تاہم بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ایک ذمہ دار تنظیم ہونے کے ناطے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،مسلح اوردیگرگروپوں سے التماس کرتی ہے کہ وہ بے جا دباؤ ڈالنے کی بجائی صحافیوں کیساتھ تعاون کریں کیونکہ آج کل کے حالات میں آزاد صحافت نہ صرف ان کے مفاد میں ہے بلکہ پسے ہوئے طبقے کی آواز ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز