Homeخبریںسیا سی و مسلح تنظیمیں بی ایس او کے معاملات میں مد...

سیا سی و مسلح تنظیمیں بی ایس او کے معاملات میں مد اخلت بند کرد یں۔ اتھل زون


اوتھل ((ہمگام نیوز))بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آ زا د او تھل زو ن کا جنر ل با ڈی اجلا س زیر صد ر ات زو نل صد ر منعقدہو ا۔ اجلاس میں آ ئینی بلا ک کے نما ئند ے نے شرکت کیا اور مرکزی سرکلر سمیت زو نل رپو رٹ، تنظیمی امور و آئند ہ لائحہ عمل کے ایجنڈوں پربحث کے بعد نئی زونل باڈی تشکیل دی گئی ۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر بحث کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماد ر و طن کی آ زادی کے لیے قو م کے ہر طبقہ فکر کو اپنا کردار ادا کرناچا ئیے ۔قومی نجات کیلئے زمینی حقا ئق کو سمجھتے ہوئے وسیع سوچ اختیار کرنا ضروری ہے ۔ قومی سیاست کے نام پر چل رہی سیاسی دکانوں کو بند کر کے موثر پا لیسی کے تحت قومی اداروں کو منظم کرنا چائے ۔ اجلاس میں مز ید کہاگیا کہ مرکز کے نام کو استعمال کرنے والے چند غیر موثر افراد نے اپنے غلط پا لیسیوں کی و جہ سے بی ایس او آ زاد کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے تنظیم اپنی ثابق مقام کھو چکی ہے ۔انہی افراد کے غلط اور نقصاندہ سوچ کی وجہ سے آج قومی آزادی کے نام پر سیاست پوائنٹ اسکورینگ کرتے ہوئے گروہی مفادات کو تقویت دینے اور تنظیم کو چند مخصوص علاقوں تک محدود کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اس منفی عمل کا مقصد طلبہ کی حقیقی قوت کو منتشر کرکے بی ایس او آزاد چند افراد کے ہاتھوں یرغمال بنانا ہے ۔با نک کر یمہ کی سربرائی میں سرگرم چند افراد بی ایس او آ زادکو معدود کرنے کیلئے اپنی پو ری تو انا ئی صر ف کر رہے ہیں لیکن بی ایس او آ زاد کی مخلص اور آ ئینی نما ئند وں نے متنازعہ گروہ کے سامنے دیوار کی طر ح کھڑ ے ہوکر سیاسی و شعوری مزاحمت کی بنیاد پر اُن کے عزائم کو ناکام بنادیا ہے ۔ممبر ان نے کہا کہ ہمیں اپنی پو ری کو ششو ں کرتے ہوئے تھل میں بی ایس او آزاد کو منظم و فعال بنا نا ہو گا کیو نکہ تنظیم کو یرغمال بنانے والے گروہ کی دروغ گو ئیوں کی و جہ سے اوتھل زو ن سمیت پو ری تنظیم مفلوج ہو چکی ہے جنہوں نے طلبہ کی اس عظیم تنظیم کو ایک مسلح پارٹی کے زیر اثر لا کر اسے ایک علاقے تک محدود کر دیا ہے ۔ اتھل زون سمیت بی ایس او آزاد کے تمام کارکناتمام سیا سی اور مسلح تنظیمو ں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمار ی آ ئین اور تنظیمی معاملات میں اپنی مد اخلت بند کر تے ہوئے تحریک میں اپنی سیاسی زمہ داریاں پوری کرنے پر توجہ دیں۔ 

Exit mobile version