Homeخبریںسیریک میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے دو بلوچ ماہیگیر جانبحق

سیریک میں قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے دو بلوچ ماہیگیر جانبحق

میناب(ہمگام نیوز) آج صبح 11 بجے سیریک میں قابض ایرانی نیوی اہلکاروں کے حملے میں دو بلوچ ماہیگیر محمد ملاحی اور فریدون ملاحی جانبحق ہوگئے۔

مزکورہ دونوں بلوچ ایک لانچ کے “نا ھدا” تھے ـ
باخبر ذرائع کے مطابق لانچ کے دوسرے ماہیگیروں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں بندر کوھستگ کے حراستی مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
ـ
دو بلوچ ماہیگیروں کی ایرانی نیوی اہلکاروں کے ہاتھوں ماؤرائے قانون قتل کے بعد بندرکلاہی کے لوگ ہسپتال کے سامنے جمع ہوکر ریاستی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے لگے اسی اثنا میں پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرمظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ شروع کردی۔

یاد رہے کہ بندرکلاہی، میناب اور سیریک سمیت قرب و جوار کے تمام علاقوں کی آبادی ننانوے فیصد بلوچوں پر مشتمل ہے۔ ـ

Exit mobile version