کراچی( ہمگام نیوز ) اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے چھ ارب 20 کروڑ ڈالرز فراہم کریں گے۔
پیر کو یہ اعلان ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا جب جینیوا میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشترکہ طور پر پاکستان کے ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کے حوالے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق پیر کو ہونے والی اس کانفرنس سے خطاب میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر محمد الجسیر نے کہا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک آئندہ تین برس میں چار ارب 20 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا۔
دوسری جانب ورلڈ بینک نے بھی دو ارب ڈالرز سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
’اے پی پی‘ کے مطابق پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد کے اعلان کا بھی امکان ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس سے پیر کو خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ہیں جس کا شکار حال ہی میں پاکستان ہوا ہے جہاں لگ بھگ 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا خود جا کر مشاہدہ کیا اور متاثرہ علاقوں کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔


