یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںسیو دی چلڈرن پر پابندی کا حکم واپس

سیو دی چلڈرن پر پابندی کا حکم واپس

اسلام آباد(ہمگام نیوز) حکومت پاکستان نے ایک ہنگامی نوعیت کے نوٹیفکیشن کے ذریعے غیرسرکاری ادارے سیو دی چلڈرن پر پابندی کا حکم واپس لے لیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیو دی چلڈرن کی سرگرمیاں روکنے سے متعلق پہلے جاری کیا جانے والا حکم منسوخ ہوگیا ہے، اور اب اگلے حکم تک یہ این جی او کو پاکستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

اس نوٹیفکیشن کی کاپیاں اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ جس کے مطابق اس تنظیم کو اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سیو دی چلڈرن کی جانب سے وزارتِ داخلہ کی جانب سے اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے، تاہم اس تنظیم کا کہنا ہے کہ جب تک کہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، وہ اپنی سرگرمیاں بحال نہیں کرے گی۔

این جی او کا مزید کہنا تھا کہ اس کے 1200 باقاعدہ ملازمین کے ساتھ ساتھ 600 ڈیلی ویجز کے ملازمین اگلے نوٹس تک اسٹینڈ بائے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز