چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںشادی بیاہ کے لیے پیدراک جانے والوں کی گاڑی الٹ گئی۔

شادی بیاہ کے لیے پیدراک جانے والوں کی گاڑی الٹ گئی۔

پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شادی کے لیے پیدراک جانے والوں کی گاڑی زیروپوائنٹ کے مقام پر الٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں شادی کے لیے جانے والوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دوخواتین ،دوبچے سمیت 13افراد زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق حادثہ پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر پیش آئی ، بارش کی وجہ سے گاڑی کی ٹائر پھسل گئی تھی جس کے باعث گاڑی حادثے کا شکاری ہوگئی تھی۔

مقامی زرائع کے مطابق زخمیوں میں ،حسن شیر محمد ،سکنہ پسنی ،اسلم داد رحیم سکنہ وارڈنمبر 6 پسنی ، اکمل علی ولد محمد سکنہ وارڈنمبر 6 پسنی ،اسد محمد اسلم، سکنہ پسنی ،فیروز برکت سکنہ پیدارک، اصغر اسلم، جہان ولد پھلان، سکنہ پیدارک، نصیب اللہ، اختر ولد علی ،نسیمہ زوجہ اسلم اور سائمہ زوجہ حسن شامل ہیں۔

تاہم زخمیوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز